CHITRALI NEWS

شہید بے نظیر بھٹو ایوارڈ میں چترالی اور شمالی ادیبوں کو بھی شامل کیا جائے

Posted in Uncategorized by chitralinews on مارچ 11, 2010
گرامئی قدر جناب
فخر زمان صاحب
چیرمین اکادمی ادبیات پاکستان
اسلام آباد
مضموںن:شہید بے نظیر بھٹو ایوارڈ میں چترالی اور شمالی ادیبوں کو بھی شامل کیا جائے
اسلام علیکم
آپ کی توجہ مندرجہ زیل امور کی طرف دلانا مقصود ہے
جناب والا نے اکادمی ادبیات پاکستان کے چیرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے حوالے سے لکھے جانے والے پاکستانی زبانوں کے ”شہید بے نظیر بھٹو ایوارڈ“ کے اجراء کی منظوری دے دی ہے۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ یہ ایوارڈ 2008ء اور 2009 میں محترمہ بے نظیر بھٹو پر پاکستانی زبانوں میں لکھی جانے والی نظم یا نثر کی بہترین کتاب پر دیا جائے گا۔ لیکن آپ کے ادارے نے چترال، سوات، گلگت بلتستان، شیغنان(افعانستان)، ھندوستان اور سنکیانگ(چین) میں بولی جانے والی زبان کھوار کو ایوارڈ کی لسٹ سے نکال دیا ہے جو کہ اس زبان اور اس کے بولنے والوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔ شھید بے نظیر بھٹو ایوارڈ سوائے چترالی زبان (کھوار) کے ہر زبان کو دیا جائے گا اور  ہر زبان کی ایک بہترین کتاب کے لئے ایوارڈ کی رقم فی کتاب ایک لاکھ روپے ہوگی۔ لیکن چترالی زبان کا نام ایوارڈ لی لسٹ سے نکالنے سے چترال اور شمالی علاقہ جات کے ادیب اس ایوارڈ سے محروم ہوجائیں گے۔ ”شہید بے نظیر بھٹو ایوارڈ“ کے اجراء کا مقصد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو بطور دانشور اور رائٹر خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ لیکن ایوارڈ لی لسٹ میں کھوار زبان کا نام نہ ہونے کی وجہ سے چترالی اور شمالی شھید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے سے قاصر ہونگے۔  محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح چترال اور شمالی علاقہ جات کے دانشوروں نے بھی اس لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے لہٰذا جو بھی علاقائی ادیب جس نے شاعری اور آرٹیکل کی صورت میں بھی محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اسے بھی ایوارڈ اور تعریفی اسناد سے نوازا جائے  بلکہ ۔ محترمہ کی شہادت پر پاکستان کی تمام زبانوں میں رائٹرز نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو اپنے اپنے طور پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان میں کھوار زبان اور دیگر چترالی اور شمالی زبانوں کے ادیب شامل ہیں۔ لہٰذا میں بحیثیت چترالی ادیب، اور دانشور کے اکادمی ادبیات پاکستان سے گزارش کرتا ہوں کہ چترالی اور شمالی زبانوں کو بھی ایوارڈ میں شامل کیا جائے اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید پر لکھی جانے والی اردو، پنجابی، سندھی، پشتو، بلوچی، سرائیکی اور انگریزی زبان کی نظم یا نثر کی شاعری، مضمون اور ایک ایک بہترین کتاب پر ایوارڈ دیا جائے۔ اور چترالی اور شمالی زبانوں کی کتابوں پر ماھرانہ رائے کے لیے میں اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کررہا ہوں۔ امید ہے کہ آپ بحیثیت صدر نشین چترالی اور شمالی زبانوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہونے دیں گے اور پاکستان کے نامور دانشوروں(بشمول چترال اور شمالی علاقہ جات)پر مشتمل ججز کی کمیٹیاں تشکیل دے کر اپنا فرض پورا کریں گے۔
ایک بار پھر میں رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کررہا ہوں
خیراندیش
رحمت عزیز چترالی

میرے قوم کے بے حس نمائندو، جواب دو

Posted in Uncategorized by chitralinews on نومبر 23, 2009

میرے قوم کے بے حس نمائندو، جواب دو

رحمت عزیز چترالی

میرے قوم کے بے حس نمائندو

جواب دو

میرے وطن کے غائب کردہ افراد

ہیں کہاں؟

جواب دو

انھیں کس نے کیے غائب

حکم کس کا تھا

قصور کیا تھا ان کا؟

جواب دو

بحیثیت نمائندگان قوم

تمھارئ ذمہ داری کیا ہے؟

تمہیں پتہ ہے؟

جواب دو

کیجیئے گا احساس ذمہ داری

نہ کیجئے وطن سے غداری

ان معزز شھریوں کی

با عزت رہائی

کس کی ہے ذمہ داری

جواب دو

بشکریہ: کھوار اکیڈمی(اکادمی برائے تحقیق چترالی زبانیں)

 

اپنی پسند کی کھوار-چترالی شاعری٬ نظم اور غزل کھوار اکیڈمی کی ویب سائٹ میں شامل کریں

Posted in Uncategorized by chitralinews on نومبر 21, 2009

اپنی پسند کی کھوار-چترالی شاعری٬ نظم اور غزل کھوار اکیڈمی کی ویب سائٹ میں شامل کریں

اپنی پسند کی شاعری٬ نظم اور غزل کواپنی پسند کی کھوار-چترالی شاعری٬ نظم اور غزل کھوار اکیڈمی کی ویب سائٹ میں شامل کرنے کے طریقے

1 – کھوار اکیڈمی کی ویب سائٹ پر دیے گئے فارم کے ذریعے اپنی شعر و شاعری ارسال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں-http://groups.yahoo.com/group/khowaracademy

2 – آپ اپنی شعر و شاعری مندرجہ ذیل ای میل ایڈریس پر بھی ہمیں ارسال کرسکتے ہیں-

ای میل کے ساتھ منسلک دوکیومنٹ مندرجہ ذیل فارمیٹ میں ہونا چاہیئے-
MS Word, Excel, JPEG, GIF or PDF

khowaracademy@yahoo.com

فدو غون سخنور بغائے

Posted in Uncategorized by chitralinews on نومبر 20, 2009

رحمت عزیز چترالی

 فدو غون سخنور بغائے

 کھوار ای جم راہبر بغائے

 مہ بو جم دوست سے خلوصو پیکر بغائے

کھوار ای پرخلوص دوست محبتو پیامبر بغائے

 فدا نو بغائے بچومکہ انجمنو پورا دفتر بغائے

 سے کیچہ دوست بیرائے عزیز

 اسپہ غیچھان کوری تر بغائے

Hello world!

Posted in Uncategorized by chitralinews on نومبر 20, 2009

Welcome to WordPress.com. This is your first post. Edit or delete it and start blogging!